نوشکی: مغوی ڈی ایس پی یوسف ریکی کی لاش برآمد
نوشکی پولیس کے ڈی ایس پی یوسف ریکی، جنہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب اغواء کیا گیا تھا،انہیں دہشت گردوں نے شہید کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی کی لاش کردگاپ کے علاقے گرگنانہ کلی شربت خان سے برآمد ہوئی۔ شہید افسر نوشکی پولیس تھانہ میں تعینات تھے اور واقعے کے وقت نوشکی سے کوئٹہ جا رہے تھے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یوسف ریکی بی ایل اے سے متعلق کچھ خفیہ معلومات پر تحقیقات میں مصروف تھے۔
