پاکستان ویمنز ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد ویسم کو ہٹانے جانے کا امکان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ہیڈکوچ محمد ویسم کو ہٹانے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

محمد وسیم کی کوچنگ میں پاکستانی ویمنز ٹیم حالیہ ورلڈکپ میں کے دوران ایک میچ بھی نہ جیت سکی۔

یاد رہے کہ محمد وسیم کو 2024 میں ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا اور انہیں مکمل اختیارات بھی دیے گئے تھے۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 میں پاکستان ٹیم کوئی میچ جیت سکی، قومی ٹیم کو 4 میچز میں شکست ہوئی، اور 3 میچ بارش کی نظر ہوئے، تاہم ٹیم نے آسٹریلیا اور انگلینڈ کی مظبوط ٹیموں کے خلاف شاندار باولنگ کرکے اپنی موجودگی کا احساس ضرور دلایا ۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے اپنے تمام 7 میچز کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو روایتی حریف بھارت ، آسٹریلیا ، جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Leave a Reply