85 لاکھ روپے کے زیورات چوری کرنیوالی نوکرانی اپنی دو بیٹیوں سمیت گرفتار ۔۔۔

تھانہ سٹی پنڈی بھٹیاں پولیس کی شاندار کارروائی — 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چوری شدہ طلائی زیورات برآمد، گھریلو ملازمہ اپنی دو بیٹیوں سمیت گرفتار

حافظ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد عاطف نذیر کی خصوصی ہدایت پر، ڈی ایس پی پنڈی بھٹیاں غازی عارف محمود خان کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی پنڈی بھٹیاں انسپکٹر رائے بلال حسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ تفتیشی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم کارروائی کی۔پولیس ٹیم نے ڈیڑھ ماہ قبل محلہ مردان شاہ میں ہونے والی 85 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری کا کامیابی سے سراغ لگا لیا۔ کارروائی کے دوران گھریلو ملازمہ ریحانہ زوجہ ارشد علی کو اس کی دو بیٹیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے۔ ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، تیز تفتیشی عمل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں امن و امان کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

ترجمان پولیس حافظ آباد

Leave a Reply