پولیس کالج سہالہ، راولپنڈی (6 نومبر 2025)
ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ محبوب اسلم للہ نے پولیس کالج سہالہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کے زیرِ تربیت افسران و فیکلٹی اراکین سے خطاب کیا۔ تربیتی سرگرمیوں، انتظامی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ نے کمانڈنٹ سہالہ کی جانب سے فیکلٹی کی استعداد کار میں اضافے، انفراسٹرکچر کی بہتری اور کالج کی تزئین و آرائش کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور ادارے کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ایڈیشنل آئی۔جی ٹریننگ کا پولیس کالج سہالہ کا دورہ