ڈی۔پی۔او مظفرگڑھ کا تھل جیپ ریلی ٹریک کا دورہ

مظفرگڑھ، دسویں تھل جیپ ریلی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ خود ٹریک پر موجود، مہمان ڈرائیورز اور شائقین کو پر فضا ماحول فراہم کیا جائیگا، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی گفتگو،

تفصیل کے مطابق جنوبی پنجاب کے بڑے ایونٹ تھل جیپ ریلی کا پہلے روز گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیگنگ، ٹیکنیکل انسپکشن اور میڈیکل چیک اپ سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جہاں پولیس کی بھاری نفری اپنے پوائنٹس پر موجود رہی، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے بھی ایس ڈی پی او سرور شہید کے ہمراہ ٹریک اور مین روڈ چیک پوانٹس کا وزٹ کیا، ڈی پی او سید غضنفر علی نے شاہ نے ڈیوٹی پر موجود لولیس افسران و جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر سے آنے والے ڈرائیور حضرات اور شائقین کو پر فضا ماحول فراہم کیا جا رہا ہے، مظفرگڑھ و کوٹ ادو ٹریک، آغاز و اختتامی پوائنٹس اور ٹریفک ڈیوٹی کے علاوہ تمام ایونٹس کیلئے علیحدہ علیحدہ سیکیورٹی پلانز مرتب کیئے گئے ہیں، پولیس کے جوان و افسران ایک جذبے کے تحت مہمانوں کو پرامن، پرفضا اور بہترین ماحول فراہم کر رہے ہیں،

Leave a Reply