ڈیرہ غازی خان ۔۔۔۔  سخی سرور چیک پوسٹ پر 24 لاکھ کا سمگل شدہ مال پکڑا گیا

سخی سرور چیک پوسٹ پر ڈیرہ غازی خان پولیس کا کامیاب کریک ڈاؤن — پلاسٹک کچرے کے نیچے چھپایا گیا 24 لاکھ مالیت کا نان کسٹم پیڈ اسکِمڈ ملک برآمد

ڈیرہ غازی خان پولیس نے سخی سرور چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایک ٹرک کو مشکوک جانتے ہوئے روکا گیا جو بظاہر پلاسٹک کے کچرے سے بھرا ہوا تھا۔ تلاشی لینے پر ٹرک کے اندر سے 98 بوری نان کسٹم پیڈ اسکِمڈ ملک برآمد ہوا، جس کی مالیت تقریباً 24 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے اسمگل شدہ سامان کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

بین الصوبائی راستوں پر اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اور بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تجارت کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply