بھٹہ مالک نے معمولی تلخ کلامی پر دھکا دے کر نوجوان کو جلا ڈالا۔
بورےوالا: نواحی گاؤں 259 ای بی میں ہوئے سانحہ کا ڈراپ سین ہو گیا، بھٹہ مالک نے معمولی تلخ کلامی پر دھکا دے کر نوجوان کو جلا ڈالا۔
مقتول علی حسن کی بھٹہ مالک سے کسی بات پر معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ارشاد سکنہ 259 ای بی نے مبینہ طور پر اپنے بھتیجے ساجد کو کہا کہ علی حسن کو آگ میں دھکا دے دو جس پر ساجد نے عمل کرتے ہوئے علی حسن کو آگ کی بھٹی میں دھکا دے دیا۔
جس کے نتیجہ میں علی حسن جھلس کر کوئلہ بن گیا، تھانہ صدر پولیس نے علی حسن کے بھائی کے انکشافات پر کارروائی شروع کر دی ہے۔
