ہنگو پولیس نے اپنے شہداء کا بدلہ لے لیا — دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ ناکام، ایس پی آپریشنز اسد زبیر خان سمیت دو اہلکار شہید جبکہ دو دہشت گرد جہنم واصل
ہنگو: تھانہ بلیامینہ کی حدود میں واقع غلمینہ چیک پوسٹ کے قریب دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے دھماکہ کیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی آپریشنز ہنگو اسد زبیر اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچتے ہی دوسرا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت دو بہادر گن مین شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور خود آپریشن کی کمان سنبھال لی۔ پولیس نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سنگلاخ پہاڑوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ تقریباً 30 منٹ تک فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، جن کی نعشیں برآمد کر لی گئی ہیں، جبکہ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔۔ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے مزید کہا کہ “ہمارے شہداء کا خون ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، بہت جلد اس واقعہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔”ہنگو پولیس کے جوانوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی علامت ہیں — اور یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

