سوشل میڈیا پر نشے کی حالت میں معصوم بچے کی وائرل ھونیوالی وڈیو کا ڈراپ سین ۔۔۔۔۔

سوشل میڈیا پر معصوم بچے کی نشے کی حالت میں ویڈیو کا ڈراپ سین، بچے نے میڈیکل سٹور سے والدہ کے لئے خریدی ڈپریشن کی گولیاں کھائیں تھی، میڈیکل سٹور کے مالکان گرفتار

بورے والا( ) دو روز قبل سوشل میڈیا پر ایک 9سالہ معصوم بچے کی نشے کی حالت میں ویڈیو وائرل ہونے کے ڈی پی او وہاڑی محمد افصل نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بورے والا رانا عمران ٹیپو کی زیر قیادت ٹیم تشکیل دے کر بچے کا سراغ لگانے کا حکم دے دیا تھا جس پر پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے ایس ایچ او رانا مہتاب عالم کی زیر قیادت 24 گھنٹوں میں اس 9 سالہ بچے احمد کا سراغ لگا لیا ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کے مطابق بچہ اپنی ماں کے لئے میڈیکل سٹور سے گولیاں خریدنے آیا اور اس نے خود کھا لی تھیں پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے میڈیکل سٹور کے مالک حافظ مقبول اور اسکے بیٹے کو گرفتار کرکے میڈیکل سٹور سیل کروا دیا ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو کے مطابق بچے نے بتایا کہ اسکا باپ گھر میں خرچہ نہیں دیتا اور ماں سے اکثر جھگڑا کرتا رہتا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈپریشن میں مبتلا ہوکر نیند کی گولیاں کھانے لگ گئی وہ گزشتہ روز اپنی ماں کے لئے گولیاں لینے گیا اور گولیاں خود کھا لیں جس کا اگلے روز اسکے گھر والوں کو علم ہوا۔ پولیس نے اس فیملی کے گھریلو حالات کی وجہ سے انکی کفالت کرنے کا بھی عزم کیا ہے

Leave a Reply