برطانیہ میں پاکستانی نژاد نوجوان کو بے دردی ابدی نیند سلا دیا گیا
نوجوان کے قتل کے بعد تیسرے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا
شیفیلڈ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 32 سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد پولیس نے قتل کے شبے میں تیسرے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 30 ستمبر کی رات تقریباً دس بجے ایمرجنسی سروسز کو واٹری اسٹریٹ، سینٹ فلپس روڈ کے قریب نیدرتھورپ علاقے میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ زخمی شخص کی شناخت کاسم محمد کے نام سے ہوئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ساوتھ یارکشائر پولیس کے بیان کے مطابق 20 سالہ ایک شخص کو قتل کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے جو اس وقت حراست میں ہے۔ اس سے قبل 22 سالہ ایک مرد اور 31 سالہ ایک خاتون کو بھی اسی کیس میں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم مزید تحقیقات تک دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی سربراہ چیف انسپکٹر اینڈی نولز نے کہا کہ:
“اس واقعے کی تحقیقات کے آغاز سے ہی ہمارا مقصد ایک ہی رہا ہے — کاسم کے اہلِ خانہ کو انصاف دلانا اور انہیں حقیقت سے آگاہ کرنا۔”
