ھنی ٹریپ گینگ بے نقاب ۔۔۔۔۔

سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کاروائی ،ہنی ٹریپ گینگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ملزمان کے قبضہ سے درجنوں کی تعداد میں شہریوں کی نازیبا ویڈیوز برآمد گرفتار ملزمان کا شہریوں سے بلیک میل کرکے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرنے کا اعتراف ۔ذرائع

پولیس ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک منظم "ہنی ٹریپ گینگ” سرگرم تھا جو اوورسیز پاکستانیوں اور صاحبِ حیثیت شہریوں کو جال میں پھنساکر بلیک میلنگ کے ذریعے لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھا۔
حیران کن انکشافات میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گینگ کا اہم رکن ڈسٹرکٹ ٹوبہ پولیس کا کانسٹیبل حافظ قاسم ہے ایک مبینہ ذرائع کے مطابق سابق ایس ایچ او سٹی اور با اثر پرائیویٹ شخصیات بھی ہنی ٹریپ گینگ کی سرپرستی کرتے تھے جن کے نام بھی بہت جلد منظر عام پر لائے جانے کا امکان ہیں
تفصیلات کے مطابق ملزمان محمد نعیم ، ولی محمد، عمران سلیم ، حافظ قاسم (پولیس کانسٹیبل)، مدثر، راشدہ، آصف، آصفہ اور فیاض آرائیں نے مل کر یہ گینگ تشکیل دے رکھا تھا۔ گینگ کی خواتین اپنے گھر بلا کر مردوں کو جنسی تعلقات کے جال میں پھنسا کر ویڈیوز بناتی تھیں جبکہ دیگر ساتھی مسلح ہوکر نقدی، موبائل فونز، سونا اور قیمتی اشیاء چھین لیتے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان متاثرہ افراد کو ان کی برہنہ ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرتے تھے اور بعض اوقات خود کو CCD پولیس ملازم ظاہر کر کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے تھے۔ انکار کی صورت میں متاثرین کو قتل یا جھوٹے انکاؤنٹر میں ملوث کرنے کی دھمکیاں دی جاتی تھیں۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گینگ کے موبائل فونز سے کافی مقدار میں برہنہ ویڈیوز اور ثبوت برآمد ہوئے ہیں، جن میں ملزمان خود کو سی سی ڈی کا ملازم ظاہر کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گینگ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کر رہا تھا، اور متعدد متاثرین خوف یا عزت کے ڈر سے شکایت درج نہیں کراتے تھے۔ اطلاعات ہیں کہ کچھ متاثرین ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی تک پر مجبور ہوئے۔

Leave a Reply