بورے والا. 269 ای بی میں افسوسناک حادثہ، بھٹے پر کام کرنے والا مزدور دورانِ ڈیوٹی اچانک بھٹے کے اندر گر کر جھلس گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق مزدور کی لاش کو بھٹے کے اندر سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بھٹے کے اندر شدید حرارت کے باعث آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پر موجود ہے جو افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔*
بھٹے میں گرنے والا مزدور جل کر راک ہو گیا۔۔۔