ایس آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز (ایس ٹی ایس) نے جمعہ کے روز میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کے عبوری نتائج کا اعلان کر دیا۔
ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ امتحان 26 اکتوبر کو کراچی، حیدرآباد، جامشورو، میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور وفاقی دارالحکومت میں منعقد کیا گیا تھا۔
عبوری نتائج اور اہل امیدواروں کی فہرست پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے کم از کم پاسنگ معیار، میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے 55 فیصد اور ڈینٹل کالج کے لیے 50 فیصد کے مطابق ہے، جو ایس ٹی ایس کی ویب سائٹ https://www.iba-suk.edu.pk/sts/announcements پر جاری کر دی گئی ہے۔
امیدوار اپنی کسی بھی شکایت کو [email protected]
پر ’Result Grievances-MDCAT-2025‘ کے عنوان کے ساتھ ہفتہ شام 5 بجے تک ای میل کر سکتے ہیں۔
ایس ٹی ایس جائز شکایات کی تصدیق کرے گا اور ای میل کے ذریعے ان کا جواب دے گا۔
