ٹی ٹوئینٹی سریز : پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون؟ فیصلہ چند جلد ہو جائے گا ۔ فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاور میں کھیلا جارہاہے۔
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا۔ آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔
شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، بابر اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات کافی بڑھ گئیں ہیں۔
کپتان سلمان علی آغا کے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ابرار اور نسیم کی جگہ شاہین اورعثمان طارق کوشامل کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے ٹی20 میں ناکامی کے بعد ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، کوشش ہوگی جنوبی افریقہ کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔
