ریاض: سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا، جس کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے بنی ویڈیو کو 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا لیکن ویڈیو کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے تعلق نہیں ہے۔
اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیو بنانے والے شخص نے خبرایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور مجھے سعودی عرب کے کسی منصوبے کا علم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی اسٹیڈیم کی اے آئی ویڈیوکو دنیابھر میں 5کروڑسے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔
Saudi Arabia is set to construct the world’s first “sky stadium”. ️
It will be suspended 1,150 feet above the ground, the venue is expected to open around 2032 and will host matches for the 2034 FIFA World Cup.
— Transfer News Live (@DeadlineDayLive) October 27, 2025
وائرل ہونے والی فوٹیج میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب نے نئے تعمیر ہونے والے نیوم شہر میں دنیا کاپہلا ’اسکائی اسٹیڈیم‘بنانےکا منصوبہ بنایا ہے، 350 میٹر اونچائی پر بننے والا یہ اسٹیڈیم 2032 تک مکمل ہوگا جہاں 2034 فیفا ورلڈکپ کےمیچز کھیلے جانے کا امکان ہے۔
سوشل میڈیا پر اسٹیڈیم کے ڈیزائن کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ اس اسٹیڈیم میں 46 ہزار افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہوگی، تاہم اب نئے انکشاف میں پتہ چلا ہے کہ یہ سب کچھ مصنوعی ذہانت کے مرہون منت تھا اور ایسا کوئی منصوبہ سعودی حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔
