ون ڈِش پالیسی کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی کارروائی — 5 لاکھ روپے جرمانہ
اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے وزیرآباد کے مختلف شادی ہالز کا اچانک دورہ کیا اور ون ڈِش پالیسی کی خلاف ورزی پر ذاتی طور پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
انہوں نے واضح ہدایت جاری کی کہ تمام شادی ہال مالکان حکومتِ پنجاب کے قوانین پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔
