ریلوے پولیس لاہور نے تاریخ میں پہلی مرتبہ انقلابی اقدامات اٹھاتے ہوئے خاتون ایس ایچ او لگانے کا فیصلہ کیا ہے ایس پی لاہور کے مطابق محترمہ سمیہ یاسمین کو لاہور ریلوے اسٹیشن پولیس کی پہلی ایسے ایچ او تعینات کیا گیا ہے اس سے پہلے پاکستان بھر کی ریلوے میں خواتین کو یہ ذمہ داری نہیں سونپی جاتی تھی عوامی اور سماجی حلقوں نے ریلوے پولیس کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔۔۔
ریلوے پولیس اسٹیشن پر پہلی خاتون ایس ایچ او کی تعیناتی ۔۔۔