ایبٹ آباد ۔۔۔ جھولے میں پھنس کر جاں بحق ہونے والی دسویں کلاس کی طالبہ کی شناخت کر لی گئی۔۔۔۔۔

ایبٹ آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیاحتی مقام ہرنو میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جھولے سے گر کر جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ایمان عرف رانی دختر لیاقت محمود کے نام سے ہوئی ہے۔

مرحومہ کی نعش ورثاء نے ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد سے وصول کر لی۔ میت کو بچی کے دو بھائیوں اور دیگر قریبی رشتہ داروں نے وصول کیا، جس کے بعد آبائی گاؤں صوبن گلی پسوال روانہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی ایمان دسویں جماعت کی طالبہ تھی، جو اپنی تین سہیلیوں کے ہمراہ ہرنو کی سیر کے لیے گئی تھی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کشتی نما جھولے سے گر گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد اس کے ساتھ جانے والی سہیلیاں موقع سے فرار ہو گئیں، تاہم پولیس نے تینوں لڑکیوں کا سراغ لگا لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مرحومہ کا والد بیرونِ ملک ملازمت کرتا ہے۔ علاقے میں اس افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور سوگ کی فضا قائم ہے۔

Leave a Reply