پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی، پولیس نے تھانہ روجھان کے علاقہ میں چند دن قبل اغوا ہونے والا مغوی (عبدالرزاق ولد عبدالحکیم قوم سنجرانی) بازیاب کروا لیا، پولیس نے کچہ کریمنلز کی جانب سے مغوی کو دوسرے مقام پر منتقل کئے جانے کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،مغوی کی بازیابی پر اہلخانہ کا راجن پور پولیس سے اظہار تشکر، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی مغوی کو بحفاظت بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش،
جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے راجن پور پولیس کے حوصلے بلند ہیں، ڈی پی او راجن پور فاروق امجد
