سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ سری لنکن ٹیم 8 نومبر کو پاکستان پہنچے گی جہاں وہ پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ سیریز کا آغاز 11 نومبر سے ہوگا۔

سری لنکا کرکٹ ٹیم اپنے دورۂ پاکستان کے دوران تین ون ڈے میچز کھیلے گی جو 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

 سیریز کے اختتام کے بعد سری لنکن ٹیم 19 نومبر سے شروع ہونے والی سہ ملکی ٹی20 سیریز میں بھی حصہ لے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ون ڈے سیریز کے ٹکٹ منگل سے آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز دوپہر 12 بجے ہوگا، اور شائقین ویب سائٹ pcb.tcs.com.pk

 سے ٹکٹس خرید سکیں گے۔

ایک قومی شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹس خریدنے کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا ہے:

جنرل انکلوژرز: پہلے دو میچز کے لیے 200 روپے، تیسرے میچ کے لیے 300 روپے

فرسٹ کلاس انکلوژرز: 300 اور 400 روپے

پریمیئم انکلوژرز: 400 اور 500 روپے

وی آئی پی انکلوژرز: 500 اور 600 روپے

پی سی بی گیلری: 700 اور 850 روپے

پلاٹینم باکس سیٹس: 8 ہزار اور 12 ہزار روپے

فار اینڈ باکس سیٹس: 6 ہزار اور 8 ہزار روپے

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شائقین کو آن لائن ٹکٹ خریداری کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ محدود تعداد میں ٹکٹس مخصوص مراکز پر بھی دستیاب ہوں گے۔

Leave a Reply