67 سالہ خاتون سے 25 کلو ہیروئن برآمد ۔۔۔

‏چار روز قبل پاکستان سے برمنگھم پہنچنے والی 67 سالہ خاتون زاہدہ پروین کے سوٹ کیس سے 25 کلوگرام ہیروئن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا- زاہدہ پروین مانچسٹر کے علاقے اوپن شا کی رہائشی ہے-

اسی کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے برمنگھم ائیرپورٹ پر تعینات 39 سالہ بارڈر افسر "سید شاہ” کو بڑی مقدار میں اے کلاس ہیروئن برطانیہ میں امپورٹ کروانے کے الزام میں ائیرپورٹ سے ہی گرفتار کر لیا گیا- بعد ازاں برمنگھم کے علاقے سالٹلے سے ایک اور تیسرے شخص 52 سالہ "شاہد بٹ” کو بھی اسی کیس میں گرفتار کیا گیا-

میرا ایک سادہ سا سوال ہے کہ پاکستان کے ائیرپورٹ سے زاہدہ پروین کا 25 کلوگرام ہیروئن والا سوٹ کیس کیسے کلیر ہو گیا؟

اس شفٹ میں موجود تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف انکوائری اور ذمہ داران کا تعین کر کے سزائیں دینا لازمی ہے-

Leave a Reply