زیادتی کا شکار لڑکی کا 100 فٹ اونچی ٹینکی پر چڑھ کر احتجاج ۔۔۔۔

رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی انصاف کیلئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔ لڑکی کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ملزم کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی۔

رحیم یارخان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی انصاف کیلئے پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی، ملزم کئی بار ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بیٹی سے زیادتی کرتا رہا۔

والدہ نے مزید کہا کہ ملزم اسلحہ کے زور پر زیادتی کرتا رہا اور نازیبا ویڈیوز بناتا رہا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والی خاتون کا تعلق ظفرآباد سے ہے۔ متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرانے تھانے گئی تاہم ایس ایچ او کہتا ہے کہ ہمیں ڈی پی او نے اندراج مقدمہ سے روکا ہے، ملزم قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور پولیس میری درخواست لینے کو تیار نہیں۔

Leave a Reply