نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی ۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہوگئی۔
زہران ممدانی نیو یارک کے شہریوں کے ساتھ گھل مل گئے ۔ وہ ٹیکسی ڈرائیورز اور دیگر راہ گیروں سے ملاقات کر رہے تھے ، انہوں نے شہریوں کو گلے لگایا ۔
اس دوران انہیں ایک شخص کے اسلام وعلیکم کہا ! جس کے جواب میں وہ اس شخص کے قریب گئے اور اسے ’’وعلیکم اسلام ‘‘ کہا اور خیرت دریافت کی۔
زہران ممدانی نے سلام کرنے والے شخص سے ووٹنگ میں حصہ لینے کے حوالے سے دریافت کیا؟۔
میئر نیویارک نے اپنی اس ملاقات کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا کاؤنٹ سے شیئر کی جو انتہائی تیزی سے وائرل ہوگئی۔
