ذہنی سکون کی مشقیں خواتین میں جبڑے کے درد کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں، تحقیق

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا کہ ذہنی سکون کی مشقیں خواتین میں جبڑے کے مسلسل درد کو کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔

طبی ویب سائٹ پر شائع تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جو خواتین روزمرہ کی زندگی میں ذہنی سکون کی مشقیں کرتی ہیں، ان میں جبڑے کے درد کی شدت کم ہوتی ہے اور وہ خود کو زیادہ آرام دہ محسوس کرتی ہیں۔

یہ تحقیق خاص طور پر 40 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین پر کی گئی، جنہیں جبڑے کے مسلسل درد کی شکایت تھی۔

ماہرین نے ان خواتین کی ذہنی سکون کی مشقوں کے اثرات کا تجزیہ کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ان میں درد کی شدت کم ہوئی اور ان کی مجموعی صحت بھی بہتر ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ جبڑے کا درد ایک عام مسئلہ ہے، لیکن ذہنی سکون کی مشق سے یہ درد کم ہو سکتا ہے، کیونکہ ذہنی سکون دماغ کو پرسکون کرتا ہے اور ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے، جس سے جسم اور دماغ کے درمیان بہتر تعلق قائم ہوتا ہے اور درد کم محسوس ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ ذہنی سکون کی مشقیں جیسے گہرے سانس لینا اور ذہن کو موجودہ لمحے پر مرکوز کرنا، جبڑے کے درد کو کم کرنے میں بہت مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

اس تحقیق نے یہ بھی واضح کیا کہ خواتین میں جبڑے کے درد کی شکایت زیادہ عام ہے اور ذہنی سکون کی مشقیں ان کے لیے ایک مؤثر اور مفید طریقہ ثابت ہو سکتی ہیں۔

Leave a Reply