تھانہ بنی گالہ پولیس کی شاندار کارکردگی — بہادر جوانوں نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا اسلام آباد
تھانہ بنی گالہ پولیس کے بہادر جوانوں جبران اور ظفر اقبال نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر انتہائی دلیری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش نثار عرف غلامہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم طویل عرصے سے علاقے میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث تھا اور ریکارڈ یافتہ ملزم کے طور پر پولیس کو مطلوب تھا۔
اہلِ علاقہ اور سول سوسائٹی نے جبران اور ظفر اقبال کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں داؤ پر لگا کر خطرناک مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔
علاقہ مکینوں نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے اپیل کی ہے کہ ان بہادر پولیس جوانوں کو ترقی اور انعام سے نوازا جائے تاکہ دیگر اہلکاروں کے لیے بھی حوصلہ افزائی ہو۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر اسلام آباد پولیس اسی جذبے، محنت اور خلوص نیت کے ساتھ جرائم کے خاتمے کے لیے کام کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب اسلام آباد جرائم سے پاک شہر بن جائے گا۔
Islamabad Police
@highlight