دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا

اسلام آباد : گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کا مجموعی قرضہ چار گنا بڑھ گیا ہے، جبکہ جی ڈی پی کے لحاظ سے قرضوں کا حجم 10 فیصد سے زائد بڑھا ہے۔

دستاویز کے مطابق 2016 میں پاکستان کا قرضہ جی ڈی پی کے 60 فیصد کے برابر تھا جو 2025 میں بڑھ کر 71 فیصد تک جا پہنچا۔ مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت کی خالص آمدنی کا 89 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوا، جبکہ 2023 میں یہ شرح 120 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سال میں پاکستان کا مقامی قرضہ 13.6 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 54.5 ٹریلین روپے تک جا پہنچا، جبکہ بیرونی قرضہ 2016 میں 6 ٹریلین سے بڑھ کر جون 2025 تک 26 ٹریلین روپے ہوگیا۔

دستاویز میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مالی نظم و ضبط برقرار نہ رکھا گیا تو 2035 تک قرضہ جی ڈی پی کے 85 فیصد تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں پاکستان نے 89 فیصد رقم سود کی ادائیگی پر خرچ کی، جبکہ محض 11 فیصد اصل قرض کی واپسی کے لیے استعمال ہوئی۔

Leave a Reply