نئے مفتی اعظم ڈاکٹر صالح الفوزان کون ہیں ؟ تقرری کا شاہی فرمان جاری

نئے مفتی اعظم ڈاکٹر صالح الفوزان کون ہیں ؟ ۔ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے تقرری کا شاہی فرمان جاری کردیا۔

اس کے ساتھ ہی انہیں علماء کی اعلیٰ کونسل کا سربراہ اور ادارہ برائے علمی و فقہی تحقیقات کا صدر بھی نامزد کیا گیا ۔ یہ عہدہ وزیر کے مساوی درجہ رکھتا ہے۔

یہ فیصلہ ولی عہد اور وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سفارش پر منظور کیا گیا۔

— SPAENG (@Spa_Eng) October 22, 2025

 

ڈاکٹر صالح الفوزان

ڈاکٹر صالح الفوزان کا شمار سعودی عرب کے ممتاز ترین علما میں ہوتا ہے۔ وہ 28 ستمبر 1935 کو الشمسیہ نامی قصبے میں پیدا ہوئے، جو القصیم ریجن میں واقع ہے۔

انہوں نے بچپن میں ہی والد کا سایہ کھو دیا تھا۔ قرآنِ کریم اور ابتدائی تعلیم شیخ حمود بن سلیمان التلال سے حاصل کی۔ اس کے بعد سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم جاری رکھی۔

سن 1371 ہجری میں وہ مدرسہ الفیصلیہ ابتدائیہ، بریده میں داخل ہوئے۔  بعد ازاں جامعہ ریاض کی الشریعہ فیکلٹی سے تعلیم مکمل کی اور فقہ میں ایم اے اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ڈاکٹر الفوزان نے تدریسی سفر کا آغاز علمی مدرسہ ریاض سے کیا۔ بعد میں وہ شریعت فیکلٹی اور اصول الدین فیکلٹی میں تدریس سے وابستہ رہے۔

ڈاکٹر صالح الفوزان کو اعلی عدالتی ادارہ برائے قانون و قضا کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر صالح الفوزان کئی دہائیوں سے سعودی عرب کے علمی ودینی حلقوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ان کی متعدد فقہی وشرعی تصنیفات دینی جامعات میں پڑھائی جاتی ہیں۔ وہ اس سے قبل علما کی اعلی کونسل اور دار الافتا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

Leave a Reply