ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر کے فیملی ڈرائیور
محمد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے انہیں طبی امداد کیلئےایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر لے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے مرحوم کی نعش کو ایم پی اے خود 1122 کی ایمبولینس میں لیکر انکی رہائشگاہ بستی دیوان والا خان گڑھ لیکر پہنچے جبکہ پورا شہر دیوان والا پر پہنچ گیا اور ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر اور مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت و افسوس کیا جبکہ ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر اپنے ساتھی ڈرائیور کی وفات پر انتہائی افسرده ہیں اور انکی آنکھ اشکبار ہے جبکہ مرحوم کا نماز جنازہ 2 نومبر بروز اتوار 11 بجے جنازہ گاہ دیوان والا خان گڑھ میں ادا کیا جائے گا
اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین یارب العالمین
مظفرگڑھ ۔۔۔ ایم پی اے کا ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق