حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا

 غزہ: حماس نے اسرائیلی حملے رکوانے کے لیے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ثالث فوراً اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ حملے روکے جائیں اور جنگ بندی معاہدے کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے امریکہ پر بھی الزام لگایا کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں زبردستی مسلط کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے اور اس طرح بچوں اور خواتین کے خون میں براہِ راست شراکت دار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف دھوکے بازی سے کیے جانے والے حملے اسرائیل کی نیت کو واضح کرتے ہیں اور امریکی امداد جارحیت کو بڑھاوا دینے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے ثالثوں اور ضمانت دینے والوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مکمل ذمہ داریاں نبھائیں، فوری طور پر قتلِ عام بند کروایا جائے اور معاہدے کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔

Leave a Reply