سید عاصم منیر کی عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دیرینہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سید عاصم منیر کی مصر کے صدر سے ملاقات مصری دارالحکومت قاہرہ میں ہوئی۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام میں مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی اور مسلم امہ کے اہم معاملات میں مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات سے متعلق امور میں تعاون اور رابطوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں اعتراف کیا گیا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک مشترکہ تاریخ ہے۔

دونوں ممالک معاشی و سماجی روابط، ٹیکنالوجی اور سیکیورٹی کے سمیت تمام شعبوں میں تعاون کا فروغ چاہتے ہیں۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی ۔ فریقین نے پاکستان، مصر اور امن و استحکام کومزید تقویت کے لئے مضبوط مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply