صرف 30 گھنٹوں میں معصوم بچی بازیاب — بھکر پولیس کی شاندار اور دلیرانہ کارروائی!
بھکر پولیس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ قانون کی نگاہ کبھی نہیں سوتی!ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کی براہِ راست نگرانی اور واضح احکامات پر بھکر پولیس نے صرف 30 گھنٹوں کے اندر ضلع لکی مروت سے چار سالہ مغوی بچی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔یہ کامیاب کارروائی پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور فرض شناسی کی زندہ مثال بن گئی۔
CCD انچارج ملک عبدالستار کچی اور ان کی جرات مند ٹیم نے شب و روز کی محنت، جدید تفتیشی مہارت اور اعلیٰ حکمتِ عملی سے معصوم بچی کو بازیاب کر کے سب کے دل جیت لیے۔ ڈی پی او بھکر کے حکم پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں#جنہوں نے انتہائی منظم انداز میں لکی مروت میں سرچ آپریشن کیا۔اس کارروائی میں ڈی ایس پی کلورکوٹ ملک ظفر کلیار، ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ حسین مہدی عمران، سیکیورٹی انچارج تھانہ کلورکوٹ رانا ہارون، ایس پی انویسٹی گیشن بھکر سمیت ضلع بھکر پولیس کے تمام اہلکاروں نے بھرپور کردار ادا کیا۔
کارروائی کی کامیابی کے بعد ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان خود کلورکوٹ میں مدعی کے گھر پہنچے،جہاں انہوں نے بازیاب بچی کو والد کے حوالے کیا۔اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے یقین دلایا کہ ملزم کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا اور اسے عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔بھکر پولیس کی یہ برق رفتار اور کامیاب کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب عزم، فرض شناسی اور قیادت متحد ہو تو کوئی جرم، کوئی مجرم چھپ نہیں سکتا۔
ضلعی پولیس کی اس شاندار کامیابی پر عوامی حلقوں نے ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان اور پوری ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا —جنہوں نے 30 گھنٹوں میں معصوم کلی کو والدین کی گود میں واپس لا کر بھکر پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
بھکر پولیس نے 30 گھنٹے کے اندر ظالم سود خور کے شکنجے سے ننھی سفینہ کوآذاد کرا لیا۔۔۔