راجن پور پولیس کا کچہ آپریشن کامیاب ۔  مغوی بازیاب

پنجاب پولیس راجن پور کا سونمیانی کچے میں کامیاب آپریشن
راجن پور پولیس نے سونمیانی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف مؤثر اور منظم آپریشن کرتے ہوئے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ مغوی کو چند روز قبل کچہ بنگلہ اچھا سے اغوا کیا گیا تھا۔
پنجاب پولیس نے حکمتِ عملی کے ساتھ ڈاکوؤں کی کمین گاہ میں داخلی کارروائی کی، جس دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے بعد ڈاکو علاقہ چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کرنے کے لیے تعاقب جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی پر راجن پور پولیس کو شاباش۔

Leave a Reply