ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا

 ایشیا کپ 2023 میں کوڈ آف کنڈ کٹ کی خلاف ورزی پر آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹر حارث روف، بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو اور پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

حارث روف کو دو ون ڈے میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے اور ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 دوسری طرف، سوریا کمار یادیو پر بھی میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا اور ساتھ ہی انہیں دو ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے۔

پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور وارننگ دی گئی ہے، جس سے ان کے ریکارڈ پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ سزا آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر دی گئی ہے، اور ان کھلاڑیوں کو اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Leave a Reply