حکومت نے ایس پی عدیل اکبر کی فیملی کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔

گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تعینات ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی کے واقعہ کے بعد حکومت نے اس کی بیوہ اور بچی کے تمام اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے ایک آفس آرڈر کے مطابق ایک ڈبل کیبن ڈالا اور ایک ہزار لیٹر ماہانہ تیل ان کو جاری کیا جائے گا تین گن مین دو ڈرائیور ایک باورچی مالی اور سوئیپر پر بھی ان کی خدمت میں رہیں گے اور یہ مراعات ایس بی عدیل اکبر کی ریٹائرمنٹ کی مدت تک حکومت مہیا کرتی رہے گی ان کو پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں ایک گھر بھی دیا  جائے گا جبکہ بجلی گیس اور ٹیلی فون کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی۔۔

Leave a Reply