پنجاب نے 94 تحصیلوں میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں سیف سٹی اتھارٹی کوپوانٹس کی نشاندہی اور اس کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے باخبر ذرائع سے معلوم ہے کہ حکومت نے 15 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیے ہیں اور یہ پروجیکٹ 30 جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے پر جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
تحصیل کے تھانوں میں کیمروں کی فیڈ براہ راست جائے گی، تھانوں کی فیڈ مرکزی سینٹرز تک پہنچے گی، لاہور سیف سٹی کا ڈیٹا 6 بیٹا بائیٹ سے بڑھا کر 15 بیٹا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔۔ 3بیٹا بائیٹ کا ڈیٹا فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی کو دیا جائے گا،۔
