گجرات میں نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ۔ 3 افراد زخمی

گجرات کے علاقے جوڑا میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں محرر چوکی شہزاد، کانسٹیبل عدنان اور شہری عاشق شامل ہیں، تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کھاریاں کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت چھ دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave a Reply