حاملہ خاتون نے آپریشن کی رقم نہ ہونے پر پیدا ھونےوالا بچہ ہی فروخت کر ڈالا ۔۔۔۔

کراچی () یہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع ایک نجی ہسپتال میں پیش ایا جہاں پر کا اپنے گھر سے روٹھ کر میکے جانے والی حاملہ خاتون نے ہسپتال میں ڈلیوری کے لیے جب رابطہ کیا تو انہوں نے آپریشن کی رقم کا مطالبہ کیا خاتون کے پاس رقم نہ ہونے پر شمع نامی عورت نے اس کو بچہ ہی فروخت کر ڈالنے کا مشورہ دیا حاملہ خاتون اس مشورے پر راضی ہو گئیں اور اس نے بچہ ڈیلیور کرنے کے بعد ڈاکٹر زارا کے مشورے پر بچہ ایک بے اولاد عورت کو فروخت کر دیا۔ چند دن بعد جب خاتون کے خاوند سارنگ خان کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے شور اور واویلا کیا اور پولیس سے رابطہ کیا پولیس نے ڈاکٹر زارا اور شمع نامی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔

Leave a Reply