وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ریاض میں فیوچرانویسٹمنٹ انیشی ایٹوکانفرنس کےموقع ورلڈاکنامک فورم کےصدر اور چیف ایگزیکٹو سےملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عالمی اقتصادی فورم کےدرمیان مضبوط روابط کی تعریف کرتے ہوئے حکومت کی معاشی اوراقتصادی اصلاحات سےمتعلق آگاہ کیا۔
اس مو قع پر ورلڈاکنامک فورم کےصدر بورگابغینڈے نے وزیراعظم کو آئندہ سال جنوری میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کی دعوت دی جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ برس ڈیووس میں پاکستان بھرپور نمائندگی کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم نے ملاقات کے دوران کہا کہ استحکام، مالیاتی نظم وضبط، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل تبدیلی پرتوجہ مرکوزہے، جبکہ برآمدات کےفروغ، نوجوان افرادی قوت، آئی ٹی کےشعبوں میں ترقی پرتوجہ دےرہےہیں۔
دوسری جانب بورگابغینڈے نےعالمی اقتصادی فورم کےساتھ پاکستان کےفعال کردارپروزیراعظم کاشکریہ اداکیا، اور کہا کہ شراکت داری کوفروغ دینےمیں پاکستان کی مسلسل حمایت کےلیے پر امید ہیں۔
