غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دینے والوں کو بھاری سزائیں۔۔۔۔۔۔

لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو 20 ،20 سال قید بامشقت اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ کی عدالت میں زیر سماعت لیبیا کشتی حادثے کے ایک اہم مقدمے میں فیصلہ سنایا گیا

سپیشل جج سینٹرل گوجرانوالہ محمد نعیم شیخ نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ندیم اسلم اور محمد اسلم کو 20، 20 سال قید اور 14, 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرموں کو امیگریشن آرڈنینس کے تحت 10 سال قید بامشقت اور 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ سمگلنگ آف مائیگرنٹ ایکٹ کے تحت 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اس سے قبل بھی محمد ممتاز نامی ملزم کو اسی مقدمے میں 20 سال قید اور 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہو چکی ہے

مجرموں نے شہری کو 23 لاکھ روپے کے عوض غیر قانونی طور پر لیبیا سے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی

سال 2023 میں ہونے والے کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا

ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کی پیروی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل آصفہان اکرم کانگ نے کی جبکہ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر ندیم نے کی

ترجمان ایف آئی اے

Leave a Reply