Posted in

بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت بلاول ہاؤس میں اہم اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں پی پی اورن لیگ سے سیاسی اتحاد،آئندہ سیاسی محاذآرائی سے بچنے اورملکی سرحدوں کی صورتحال پرغورہوگا۔

اجلاس میں معیشت ، پارٹی امور اور پیپلزپارٹی  کے  رہنماؤں مشاورت کی جائے گی۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے سیاسی اتحاد کے حوالے سے بات ہوگی

چاروں صوبوں میں پیپلزپارٹی کے رہنما اجلاس میں موجود ہیں ۔

مرادعلی شاہ،یوسف رضاگیلانی،پرویزاشرف،سرفرازبگٹی،اعتزازاحسن،میرصادق عمرانی اورنواب وسان اجلاس میں شریک ہیں۔

بلاول  نے پارٹی رہنماؤں کو وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنماؤں کا مسلم لیگ ن اور پنجاب حکومت سے متعلق تحفظات کا اظہارکیا۔

صدر آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ہونی والی گفتگوسے متعلق رہنماؤں کواعتماد میں لیا۔

Leave a Reply