میت پر رونے کے لیے پانچ لاکھ روپے کی آفر۔ ۔۔۔۔۔۔

ایک بزنس مین کی میت پر رونے کیلئے 5لاکھ کی پیشکش ہوئی تھی:چنکی پانڈے کا انکشاف

بالی ووڈ اداکار چنکی پانڈے کو ایک مرتبہ میت پر رونے اور بین کرنے کیلئے 5لاکھ بھارتی روپے کی پیشکش ہوئی تھی۔ایک انٹرویو میں چنکی پانڈے نے بتایا کہ 2009 میں انہیں ایک بزنس مین کے انتقال پر اس کے گھر والوں نے رابطہ کیا ۔چنکی کے مطابق وہ لوگ چاہتے تھے کہ میں مرحوم کی آخری رسومات میں شریک ہوں اور تھوڑا رونا دھونا بھی کروں، کیونکہ وہ میری شرکت سے اپنے قرض داروں کو یہ تاثر دینا چاہتے تھے کہ انہوں نے کسی فلم میں سرمایہ لگا رکھا ہے جس کی ریلیز کے بعد وہ تمام قرض لوٹا دیں گے ۔اداکار نے بتایا کہ میں نے تو فوراً اس پیشکش سے انکار کردیا تاہم پھر فیملی کی حالت دیکھ کر مجھے ترس آگیا اور میں نے ایک اور اداکار کو وہاں بھیج دیا، تاہم چنکی پانڈے نے اس اداکار کا نام نہیں بتایا۔

Leave a Reply