جنوبی پنجاب ۔۔۔ شعبہ طب میں حیرت انگیز کارنامہ

آج جنوبی پنجاب کی تاریخ بدل گئی۔ شاہدہ اسلام ٹیچنگ اسپتال، لودھراں میں پہلا جگر ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا، ایک ایسا تاریخی لمحہ جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ خواب تھا ڈاکٹر عفان قیصر کا، جو اپنے والد کے جگر ٹرانسپلانٹ کے بعد برسوں سے اس دن کے منتظر تھے۔ مسلسل محنت، دعا اور عزم کے بعد آخرکار وہ دن آ گیا جب یہ خواب حقیقت میں بدل گیا۔ آج واقعی تاریخ رقم ہو گئی۔

یہ عظیم کارنامہ ڈاکٹر عبدالوہاب ڈوگر اور ان کی شاندار ٹیم نے سرانجام دیا، جبکہ اس کا سارا خرچ اسلام فیملی نے برداشت کیا تاکہ یہ عمل مکمل طور پر مفت ہو۔ یہ ٹرانسپلانٹ بابوسر سانحہ کے شہداء محمد اسلام، ڈاکٹر فہد اسلام شہید، ڈاکٹر مشعل، عبدالہادی اور ڈاکٹر ڈوگر کی مرحومہ والدہ کے نام منسوب کیا گیا۔

خراج تحسین ہے سعد اسلام کو، جس نے اپنے والد، بھائی، بیوی اور بیٹے کو کھو کر بھی ہمت نہیں ہاری۔ صرف تین ماہ کے اندر اس نے اپنے غم کو طاقت میں بدل کر جنوبی پنجاب کو پہلا کامیاب جگر ٹرانسپلانٹ تحفے میں دیا۔ رپورٹ: ملک سعید کھرل نوائے وقت دھنوٹ

Leave a Reply