لاہور میں سیلاب سے متاثرہ نجی سوسائٹی کے مالک خوشی محمد کی چودہ سو کنال زمین قرق کرلی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق سیلاب کے ریلیف آپریشن کا سارا خرچ اراضی کے مالک سے ریکورکرکے قومی خزانے میں جمع کروایا جائے گا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت پر ڈی سی لاہور نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو خط لکھ دیا، سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل، کشمنر لاہور مریم خان اور ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ریلیف آپریشن کی کامیاب تکمیل پر سوسائٹی کا دورہ بھی کیا۔
اس موقع پر شہریوں کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔
