نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکول ٹیچر جاں بحق۔۔۔۔۔

کلورکوٹ ( کرائم رپورٹ ) کلورکوٹ کے نواحی علاقے وٹھوئے والا میں دو اسکول ٹیچرز فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اعجاز ولد حق نواز اور محمد رضوان ولد عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو اسکول ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کلورکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاشوں کو THQ اسپتال کلورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے کہا کہ “ایسے واقعات کے ذمہ داران قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے، پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔”

Leave a Reply