معطل شدہ ملازمین کی کمانڈ میں چلنے والا 5 رکنی کریمنلز گینگ گرفتار۔۔۔ کروڑوں کا مال برآمد

لاھور () گزشتہ دنوں چونک پولیس نے نقب زنی چوری اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جو معطل پولیس ملازم کی زیر کمانڈ چل رہا تھا. ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے بتایا کہ ان میں علی حیدر نامی اے آر ایف اور راحت نامی شخص محکمہ پولیس لاہور کا برطرف شدہ ملازم ہے اس کے علاوہ علی، فیصل اور سلیم بھی اس گینگ کے رکن ہیں ۔ یہ لوگ دوران واردات ویڈیوز بھی بناتے تھے اور واردات بھی کرتے تھے۔ ویڈیوز کی بنیاد پر مزید ملزمان کی گرفتاری متوقع ہے انہوں نے مزید بتایا کہ دو کروڑ سے زائد کی سونا نقدی اور دیگر اشیاء برامد کر لی گئی ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔

Leave a Reply