فیصل آباد کے شہری سہیل ارشد کو سیکرٹری یونین کونسل گلوٹیاں قاری محمد رشید نے جیتے جی مار دیا شہری کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کردیا تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے مقدمہ درج کردیا
تفصیلات کی مطابق فیصل آباد کا رہائشی سہیل ارشد امریکہ ایمبیسی ویزہ لگوانے کی غرض سے گیا تو اسے علم ہوا اسکا تو شناحتی کارڈ بوجہ اجراء ڈیتھ سرٹیفیکٹ بلاک ہوچکا ہے پوچھ پڑتال سے علم ہوا ہے گلوٹیاں کے سیکرٹری یونین کونسل قاری رشید نے ملزم بلاول حسین سے ملی بھگت سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا متاثرہ شحص سہیل نے جعلی برتھ سرٹیفیکٹ تھانہ صدر ڈسکہ پولیس کو ہمراہ درحواست دیا جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا
