پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو شکست دے دی
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 20 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکت دے دی۔
کراچی کنگز اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا بیسواں مقابلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں حیدر آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے جس کے جواب میں حیدر آباد نے مقررہ ہدف آخری اوور میں 5 گیندے قبل حاصل کرلیا۔
حیدر آباد کنگز مین نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بناکر جیت اپنے نام کی جب کہ معاذ صداقت 37، عثمان خان 27 اور کپتان مارنس لبوشین 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کوسل پریرا نے 17 رنز بنائے جب کہ حسن خان 33 اور عرفان خان نے 29 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل۔ کراچی کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جب کہ حسن علی، خوشدل شاہ، ایڈم زمپا اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں کراچی کے سعد بیگ 53 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ کپتان معین علی 44، اعظم خان 26، محمد وسیم 25 اور سلمان آغا 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
حیدر آباد کے حنین شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 2 وکٹیں محمد علی کے حصے میں آئی اور مارنس لبوشین ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔