فضا علی کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل، ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں
فضا علی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔
قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہونے کے بعد میزبان فضا علی کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے 41 سال کی عمر میں دوسری شادی کرکے زندگی کا نیا باب شروع کیا اور عید کے موقع پر اعجاز خان سے شادی کی۔
حال ہی میں فضا علی نے اپنے شو میں شوہر اعجاز خان کو مدعو کیا اور دوران شو ایک ایسا لمحہ پیش آیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
فضا علی کی بیٹی نے اپنے نئے والد سے کہا کہ جس طرح آپ نے گھر پر مجھے اٹھایا تھا، کیا آپ میری والدہ کو بھی لائیو شو میں اٹھاسکتے ہیں؟، جواب میں اعجاز خان نے ہاں کہا اور فضا علی کو بازوؤں میں اٹھالیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جب کہ کئی نامور صحافیوں نے بھی ان پر شدید تنقید کی ہے۔
پاکستان کے نامور صحافی انصار عباسی نے تنقید کرتے ہوئے لکھا ’’خدارا اس بے شرمی اور بے غیرتی کو روکیں۔ ایسی آزادی اور ایسی انٹرٹینمنٹ معاشرہ کے لیے بہت بڑا فتنہ ہے۔ حکومت اس بے حیائی اور بے غیرتی کو فوری روکے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرے‘‘۔
— Ansar Abbasi (@AnsarAAbbasi) April 13, 2026
وسیم عباسی لکھتے ہیں ’’یہ پاکستانی ٹی وی چینل پر کیوں دکھایا جارہا ہے؟ صرف ریٹنگ کی ریس کے لیے‘‘۔
مغیز علی کا کہنا ہے ’’کیا وائرل ہونے کے لئے کوئی حد نہیں رہی؟ ٹی وی اسکرین پر نجی زندگی کی نمائش، فضا علی کے شوہر نے کیمروں کے سامنے بیگم کو اُٹھالیا، معاشرے کو کیا پیغام دیا جارہا ہے؟‘‘۔