اسلام آباد امن مذاکرات؛ پہلے دور میں 3 اہم نکات پر اتفاق رائے سامنے آگیا
پاکستان کی سفارتی کاوشوں نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔
اسلام آباد امن مذاکرات کے بات چیت کے پہلے دور میں 3 اہم نکات پر اتفاق رائے سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کی سفارتی کاوشوں نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ آج اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان 1979 کے بعد پہلی بار اعلیٰ سطحی مذاکرات کا آغاز ہوا۔
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ان مذاکرات میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی اسپیکر باقر قالیباف آمنے سامنے ہوئے۔ یہ وہی شہر ہے جو پاکستان کی کاوشوں کی بدولت جنگ بندی کے بعد اب امن مذاکرات کی میزبانی کررہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا پہلا دور کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔ پہلے دور میں تین اہم نکات پر اتفاق رائے بھی سامنے آگیا جب کہ چائے کے مختصر وقفے کے بعد بات چیت کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں یہ ملاقات خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کا اہم نتیجہ ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اب اسلام آباد پر ہیں جسے ایک بار پھر ’شہر امن‘ کا درجہ ملا ہے۔