خان پور سے تعلق رکھنے والے چوہدری نذر ایک بہادر ایک سچا ہیرو۔۔ یہ وہ انسپکٹر ہیں جو ایس ایچ او تھانہ مدرسہ بہاولنگر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے، جب ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران گولی کا نشانہ بنے۔ اس گولی نے ان کے اعصابی نظام کو متاثر کیا، مگر ان کے حوصلے کو نہیں۔
تین سال گزر گئے، آج وہ آہستہ آہستہ بہتر ہو رہے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی جانیں داؤ پر لگا کر ہمیں محفوظ رکھتے ہیں۔
ایسے جانباز ہمارا فخر ہیں۔
